دنیا بھر میں 8 سال میں 50 ہزار سے زائد پناہ گزین نقل مکانی کرتے ہوئے ہلاک ہو چکے ہیں۔ بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرت

2022/11/26 15:01:09
شیئر:

انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن نے حال ہی میں ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 2014 سے اب تک ، آٹھ سالوں میں نقل مکانی کرتے ہوئے 50 ہزار سے زائد پناہ گزین ہلاک اور 30 ہزار سے زائد افراد لاپتہ ہوچکے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بر اعظم امریکہ میں تقریبا 7,000 تارکین وطن ہلاک ہوئے، جن میں سے زیادہ تر امریکہ جاتے ہوئے ، اور کم از کم 114 بچوں سمیت 4،100 سے زائد افراد امریکہ اور میکسیکو کے درمیان زمینی گزرگاہوں پر ہلاک ہوئے۔

رپورٹ میں متنبہ کیا گیا ہے کہ بین الاقوامی تارکین وطن کی اموات کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باوجود، تارکین وطن کی اصل، ٹرانزٹ اور منزل کے ممالک کی حکومتوں نے بحران سے نمٹنے کے لئے بہت کم کام کیا ہے۔ رپورٹ میں متعلقہ ممالک پر زور دیا گیا ہے کہ وہ بین الاقوامی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو ادا کر نے کے لئے مل کر کام کریں تاکہ نقل مکانی کے راستوں کی حالت  کو بہتر بنایا جا سکے اور بچاؤ کی کارروائیوں کے ذریعے تارکین وطن کے تحفظ میں اضافہ کیا جاسکے۔