یورپی یونین کی جانب سے روس کے خلاف پابندیوں کے نویں دور کی تیاری

2022/11/26 15:56:03
شیئر:

 

24  تاریخ کو ، یورپی کمیشن کی صدر اورسولہ  وان ڈیر لیئن نے فن لینڈ کے اپنے دورے کے دوران ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یورپی یونین روس کے خلاف پابندیوں کا نواں دور "جتنا جلدی ممکن ہو" تیار کر رہا ہے۔ ان اقدامات کا مقصد یوکرین میں فوجی کارروائیاں کرنے کی روس کی صلاحیت کو کمزور کرنا ہے۔ مغربی ذرائع ابلاغ کے مطابق روس کے خلاف یورپی یونین کی پابندیوں کے نویں دور میں   پابندیاں عائد کیے جانے والے روسی افراد کی فہرست میں توسیع، روسی مائع قدرتی گیس کی برآمد کو محدود کرنے، روسی شہریوں کو یورپی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں داخل ہونے سے روکنے اور روسی ہیروں کی درآمد پر پابندی عائد کرنے  کے اقدامات شامل ہونے کا امکان ہے۔

روسی ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ یورپی یونین کی جانب سے روس پر عائد کی جانے والی نئی پابندیوں کا مغرب پر منفی اثر پڑے گا اور پہلا دھچکا خود یورپی یونین کو لگے گا۔  ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے یورپی یونین کے ممالک کی معیشتوں کو شدید نقصان پہنچےگا جس کے نتیجے میں یورپی صنعت  زوال کا شکار  ہوگی۔.