اجتماعی سلامتی معاہدے کی تنظیم (سی ایس ٹی او) کے وزرائے خارجہ کی طرف سے مشترکہ بیان

2022/11/26 14:55:31
شیئر:

 

25 نومبر کو  ، سی ایس ٹی او یعنی اجتماعی سلامتی معاہدے کی تنظیم  کے چھ ارکان کے  وزرائے خارجہ نے ایک  مشترکہ بیان جاری کیا  ۔۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ چھ ممالک کے وزرائے خارجہ نے یورپ میں سلامتی اور تعاون کی تنظیم او ایس سی ای کے موجودہ چیئرمین ملک  کی جانب سے او ایس سی ای کونسل آف فارن منسٹرز کے اجلاس میں روسی وزارت خارجہ کے وفد کی شرکت سے انکار کے فیصلے کی مخالفت کی ہے۔

بیان میں او ایس سی ای کے موجودہ چیئرمین ملک  پر زور دیتے ہوئے  کہا گیا  کہ وہ او ایس سی ای میں حصہ لینے والی تمام ریاستوں کی مساوی نمائندگی کی ضمانت دے۔ مستقبل کے او ایس سی ای چیئرمین  کو تعمیری طور پر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے اور اس کے مینڈیٹ اور  تمام ممبروں کی شرکت کے حق  کو یقینی بنانا چاہیے  تاکہ او ایس سی ای میں شریک تمام ریاستوں کے مابین بات چیت اور تعاون کے مقاصد کو حاصل کیا جاسکے۔