توانائی کا بحران یورپی رہنماؤں کے غلط فیصلوں کی وجہ سے پیدا ہوا ، روسی وزارت خارجہ

2022/11/27 17:50:43
شیئر:

چھبیس نومبر کو روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا نے ایک بیان میں کہا کہ یورپ کے توانائی بحران کی وجہ یورپی رہنماوں کے غلط فیصلے ہیں۔

ماریہ زخارووا نے کہا کہ یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے یورپ، خاص طور پر یورپی یونین کے ممالک کو توانائی کےبحران کی جانب دھکیلا ہے ۔ یورپی سیاست دانوں کو اب ایک بہت بڑے امتحان کا سامنا ہے ، انہیں اپنے عوام کو قائل کرنا ہے کہ  اب جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ ان کے نام نہاد "ذاتی مفاد" میں ہے۔

رواں سال فروری میں جب روس نے یوکرین کے خلاف خصوصی فوجی آپریشن کا آغاز کیا، تب سے  یورپی یونین نے امریکہ کی پیروی کرتے ہوئے روس پر متعدد پابندیاں لاگو کیں جن میں توانائی سمیت دیگر شعبہ جات شامل ہیں۔ ان پابندیوں کا ردعمل یہ ہوا کہ بہت سے یورپی ممالک میں توانائی کی قیمتیں نئی بلندیوں کو چھونے لگیں اور معیشت کو کساد بازاری کے خطرے کا سامنا ہے۔