روس کا حیاتیاتی ہتھیاروں کے خطرے پر قابو پانے کے لیے جانچ کا موثر میکانزم قائم کرنے کا مطالبہ

2022/11/27 16:09:24
شیئر:

 

26 نومبر کو ، روسی فوج کی  تابکاری ، کیمیائی اور حیاتیاتی تحفظ کی فورس کے کمانڈر کیریلوف نے کہا کہ پچھلے دس سالوں میں ،امریکہ  میں "بائیو سکیورٹی "کے 200 سے زائد حادثات پیش آئے ہیں اور یہ صرف  امریکہ کے سرکاری اعداد و شمار ہیں،اصل صورتحال کہیں زیادہ خراب ہے۔

کیریلوف نے کہا کہ حیاتیاتی ہتھیاروں کے خطرے کے تحت ، تمام فریقوں کو مذاکرات دوبارہ شروع کرنے چاہئیں اور "حیاتیاتی ہتھیاروں کی ممانعت کے کنونشن "  کو  لازمی قانون  بنانا چاہئے۔

چوبیس نومبر کو روس کے نائب وزیر خارجہ ریاباکوف نے کہا کہ آئندہ کانفرنس میں ، روس یوکرین میں امریکہ کی حیاتیاتی فوجی سرگرمیوں کا  ثبوت فراہم کرے گا ۔