چین- جاپان دوستی اور تاریخی ذمہ داری" کے موضوع پر پہلا سیمینار

2022/11/27 19:06:37
شیئر:

ستائیس نومبر کو چائنیزہیومن رائٹس ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن اور جاپان چائنا فرینڈشپ ایسوسی ایشن کے تعاون سے "چین- جاپان دوستی اور تاریخی ذمہ داری" کے موضوع پر پہلا سیمینار بیجنگ اور ٹوکیو میں بیک وقت منعقد ہوا۔ سیمینار میں چین اور جاپان کے 80 سے زائد ماہرین اور اسکالرز نے آن لائن اور آف لائن شرکت کی۔

شرکاء کے مطابق دونوں ممالک کی غیر سرکاری تنظیموں کو باہمی تعلقات میں رائے عامہ کی اساس کو مسلسل بہتر بنانے اور مستحکم کرنے کے لئے عملی اقدامات کرنے چاہئیں  اور نئے دور کے تقاضوں کی روشنی میں چین - جاپان تعلقات کی تعمیر کو فروغ دینا چاہیے۔