امریکہ اور ایران کے درمیان مسائل مذاکرات سے حل نہیں ہو سکتے،آیت اللہ علی خامنہ ای

2022/11/27 15:20:37
شیئر:

چھبیس نومبر کو ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ  ایران اور امریکہ کے درمیان مسائل مذاکرات سے حل نہیں ہو سکتے۔

خامنہ ای نے ایرانی جوہری معاہدے پرعمل درآمد کی بحالی پر ہونے والے مذاکرات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے مذاکرات کے دوران ایران پر عائد پابندیاں اٹھانے سے انکار کر دیا ہے اور امریکہ اور اس کے یورپی اتحادی ایران کے ساتھ ایک ایسا  معاہدہ طے کرنے  کی کوشش کر رہے ہیں جس کا مقصد ایران کو اس کی "دفاعی فوجی طاقت" سے محروم کرنا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حالیہ دنوں میں ایران پر مغربی دباؤ کا مقصد ایران کو مذاکرات میں سمجھوتہ کرنے پر مجبور کرنا ہے۔