امریکہ میں رواں سال گن وائلنس کے مختلف واقعات میں چالیس ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں

2022/11/27 15:15:26
شیئر:

امریکی ویب سائیٹ "گن وائلنس آرکائیو" کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 26 نومبر تک امریکہ میں گن وائلنس کے مختلف واقعات میں 40 ہزار سے زائد افرادہلاک ہو چکے ہیں جن میں 11 سال اور اس سے کم عمر کے  تقریبا 300 بچے بھی شامل ہیں۔ ویب سائٹ کے مطابق امریکہ میں ان واقعات کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد مسلسل تیسرے سال 40 ہزار سے متجاوز ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ رواں سال فائرنگ کے مختلف واقعات میں 35 ہزار سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ ویب سائٹ کے اعداد و شمار سے یہ بات بھی سامنے آئے ہے کہ رواں سال امریکہ میں 26 نومبر تک  فائرنگ کے 611 واقعات پیش آئے ہیں جن میں کم از کم 4 افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ یہ مسلسل تیسرا سال ہے کہ یہ تعداد 600 سے متجاوز رہی ہے۔