سی آئی ایس ،سی ایس ٹی او اور شنگھائی تعاون تنظیم کا انسداد دہشت گردی کی مشترکہ مشقوں کے انعقاد پر اتفاق

2022/11/27 16:18:49
شیئر:

چھبیس نومبر کو ،   آزاد ریاستوں کی دولت مشترکہ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین سرگئی لائبیدوف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سی آئی ایس ،اجتماعی سلامتی کے معاہدے کی تنظیم اور شانگھائی تعاون تنظیم کے سکیورٹی ماہرین نے مشترکہ انسداد دہشت گردی کی مشقوں پراتفاق کیا ہے ۔

سرگئی لاِئبیدوف  نے کہا کہ  تمام فریقوں نے سکیورٹی کے شعبے میں بین الاقوامی ماہرین کی میٹنگز کا انعقاد کرنے اور سکیورٹی کی مشقوں خاص طور پر انسداد دہشت گردی کی مشقوں پر اتفاق کیا ہے۔