ایرانی پارلیمنٹ نے ایران کی شنگھائی تعاون تنظیم میں شمولیت کا بل منظور کر لیا

2022/11/28 10:23:09
شیئر:

27نومبر کو ایرانی پارلیمنٹ نے ایران کےشنگھائی تعاون تنظیم کا رکن بننے کا بل بھاری اکثریت سے منظور کر لیا۔

ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے ترجمان ابو فضل نے ووٹنگ کے بعد کہا کہ اس  منظوری کے بعد ایرانی حکومت کو متعلقہ دستاویزات کی منظوری کی ضرورت ہو گی تاکہ ایران کے شنگھائی تعاون تنظیم      کا رکن بننے کی راہ ہموار کی جا سکے۔

رواں  سال ستمبر میں منعقد ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم  کی سربراہی کونسل کے 22ویں اجلاس میں ایران کی شمولیت سے  متعلق ایک یادداشت پر دستخط کیے گئےتھے۔