چین نے گزشتہ سال کے دوران حیاتیاتی تنوع کے تحفظ میں نئی کامیابیاں حاصل کی ہیں ,وزارت ماحولیات

2022/11/28 16:21:44
شیئر:

اٹھائیس نومبر کو چین کی  وزارت ماحولیات نے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں چین میں حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کی کامیابیوں  کو متعارف کروایا گیا

حیاتیاتی تنوع سے متعلق اقوام متحدہ کے کنونشن کے فریقوں کی کانفرنس کی 15 ویں کانفرنس کا دوسرا اجلاس 7 دسمبر کو منعقد ہوگا ، جس کا موضوع "ماحولیاتی تمدن: زمین پر زندگی کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر" ہوگا۔ وزارت ماحولیات کے متعلقہ نگران اہلکار نے گزشتہ سال اکتوبر میں کانفرنس کے پہلے مرحلے کے انعقاد کے بعد سے چین میں حیاتیاتی تنوع کے تحفظ میں حاصل ہونے والی نئی کامیابیوں کا تعارف کرایا اور بتایا کہ چین کی قومی عوامی  کانگریس  نے ویٹ لینڈ پروٹیکشن قانون سمیت متعدد قوانین کی  منظوری دی اور نیشنل وائلڈ لائف پروٹیکشن کیٹلاگ کو اپ ڈیٹ کیا۔ باضابطہ طور پر متعدد  قومی پارکس کا باضابطہ قیام عمل میں آیا اور بیجنگ اور گوانگ چو میں نیشنل بوٹینیکل گارڈنز کو عوام کے لئے کھول دیا گیا ۔