بین الاقوامی ایشین ہیومن رائٹس فورم کا بیجنگ میں انعقاد

2022/11/28 11:17:12
شیئر:

دو روزہ بین الاقوامی ایشین ہیومن رائٹس فورم 27 تاریخ کو بیجنگ میں اختتام پذیر ہوا۔ فور م کا موضوع "ماحولیاتی مسائل، موسمیاتی تبدیلیاں اور انسانی حقوق" تھا۔ فورم نے گزشتہ ایک دہائی کے دوران ایشیائی ممالک میں ماحولیاتی اور انسانی حقوق کے تحفظ کے تجربات اور کامیابیوں کا خلاصہ پیش کیا۔ فورم میں ایشیا کے 20 سے زائد ممالک اور خطوں کے ماہرین اور اسکالرز نے شرکت کی۔        
یونیسکو کے شمال مشرقی ایشیا کے علاقے کے نمائندے  پروفیسر شہباز خان نے "ماحولیاتی تحفظ کے حقوق کے لیے بین الاقوامی اور علاقائی تعاون کے طریقہ کار" کے موضوع پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے یونیسکو کی جانب سے دنیا  بالخصوص شمال مشرقی ایشیا میں کیے گئے اقدامات کا جائزہ پیش کیا۔ انہوں نے آبی وسائل کے تحفظ، حیاتیاتی انواع کے تحفظ اور ارضیاتی وسائل کے تحفظ میں چین کی کوششوں اور کامیابیوں کی  توثیق کی اور ایک خوبصورت چین کی تعمیر کو سراہا۔
شرکائے  اجلاس نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی انسانیت کو درپیش سنگین ترین ماحولیاتی مسائل میں سے ایک ہے اور یہ 21ویں صدی کے سب سے اہم چیلنجز میں سے ایک ہے۔