وانگ ای کی چین میں نئے تعینات ہونے والے روسی سفیر ایگور مورگلوف سے ملاقات

2022/11/28 10:13:37
شیئر:

چین کےوزیر خارجہ وانگ ای نے ستائیس تاریخ کو چین میں روس کے نئے سفیر  ایگور مورگولوف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی صورتحال میں کیسی ہی تبدیلیاں کیوں نہ آئیں، چین اور روس کے تعلقات پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔ دو ہمسائیہ ممالک کے طور ہم اسٹریٹجک باہمی اعتماد اور عملی تعاون کو فروغ دینا جاری رکھیں  گے۔
وانگ ای نے نشاندہی کی کہ چین اور روس کثیر قطبی دنیا کو فروغ دینے پر اصرار کرتے ہیں اور یک قطبی بالادستی سے اتفاق نہیں کرتے۔  انہوں نے کہا کہ  دونوں ممالک اقوام متحدہ کی قیادت میں  بین الاقوامی نظام  اور بین الاقوامی  قانون  کی بنیاد پر  عالمی قوانین و ضوابط کو برقرار رکھنے پر اصرار کرتے ہیں۔وانگ ای نے اس بات کا بھی اظہار کیا کہ چین روس کے ساتھ اعلیٰ سطح کے تبادلوں کو برقرار رکھنے، مواصلات  کو مضبوط بنانے اور متعلقہ ترقی اور احیاء کے عمل میں ایک دوسرے کی حمایت کرنے کے لیے تیار ہے۔ علاقائی اور عالمی امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم اور برکس ممالک کے درمیان ہم آہنگی اور تعاون کو مضبوط بنانا ضروری ہے۔
ایگورمورگلوف نے کہا کہ روس اور چین کے تعلقات اٹوٹ ہیں اور دونوں ممالک کی دوستی کسی بھی چیلنج پر قابو پا سکتی ہے۔ روس یک قطبی تسلط کے خلاف مزاحمت کرنے اور بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر پر مبنی بین الاقوامی نظم کو مشترکہ طور پر برقرار رکھنے کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
دونوں فریقوں نے مشترکہ دلچپسی کے  حامل بین الاقوامی اور علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔