انسداد وبا کے اقدامات پر سی ڈی سی ماہر کی وضاحت

2022/11/28 18:04:06
شیئر:

حال ہی میں وبا پر قابوپانے اور اس کی روک تھام کے چینی مرکز کے شعبہِ روک تھام کی  محقق چانگ شاؤروئی نے ایک انٹرویو میں  انسداد وبا کے تفصیلی  دفعات  پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ ہائی رسک اور کم رسک والے علاقوں کی حد بندی کاؤنٹی ، شہروں اور علاقوں  کی علاقائی حدود کے مطابق کی گئی ہے ۔ عام طور پر کم رسک  والے علاقوں کے لئے باہر جانے ، لوگوں کے جمع ہونے  کی حوصلہ افزائی  نہیں کی جاتی ہے  نیز باہر جاتے وقت ذاتی تحفظ  کا خیال رکھنے  کی تاکید کی جاتی ہے۔جب کہ ہائی رسک علاقوں میں نیوکلیک ایسڈ ٹیسٹنگ متعلقہ ضوابط کے مطابق کی جا رہی ہے، اور اس بات کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ جب شرائط پوری ہو جائیں تو فوری طور پر ہائی رسک  والے علاقوں پر عائد پابندیاں اٹھالی جائیں۔