چینی خلائی مشن کا سب سے "عمر رسیدہ عملہ "،خلائی سفر کے لیے تیار ہے!

2022/11/29 17:43:44
شیئر:

چین کا شینزو-15 انسان بردار خلائی جہاز 29نومبر کی رات کو لانچ کیا جائے گا۔ یہ مشن تین چینی خلاباز فی جن لانگ، ڈینگ چنگ منگ اور ژانگ لو انجام دیں گے۔ خاص بات یہ ہے کہ  ان تینوں خلا بازوں کی اوسط عمر 53 سال ہے ۔ اسی وجہ سے وہ چین کے خلائی مشنز پر جانے والے عملے میں سے  اب تک کا سب سے "عمر رسیدہ عملہ" بن گئے ہیں ۔ کمانڈر فی جن لونگ نے کہا کہ اگرچہ وہ سب عمر رسیدہ ہیں لیکن ہر ایک کا شوقِ پرواز اور مہارت اب بھی جوان ہے۔