چائنا انسٹی ٹیوٹ آف آٹوموبائل اسٹینڈرڈائزیشن کا قیام

2022/11/29 11:26:43
شیئر:

28 نومبر کو چائنا انسٹی ٹیوٹ آف آٹوموبائل اسٹینڈرڈائزیشن چین کے شہر تھیان جن میں قائم کیا گیا ہے۔ یہ اس وقت آٹوموبائل معیارات کے تعین اور اطلاق کی  تحقیق کے سلسلے میں چین کا واحد سائنسی تحقیقی ادارہ ہے ۔
چائنا انسٹی ٹیوٹ آف آٹوموبائل اسٹینڈرڈائزیشن آٹوموبائل کے شعبے میں قومی معیارات اور صنعت کے معیارات کے تکنیکی انتظام کے لیے ذمہ دار ہے، اور اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی آٹو موٹیو معیارات کے ضوابط کو مربوط کرنے اور تشکیل دینے میں چین کی نمائندگی کرے گا۔ مستقبل میں، یہ 10 سے زیادہ آٹوموٹیو ٹیکنالوجیز کی معیاری تحقیق پر توجہ مرکوز کرے گا، اور 80 سے زیادہ نئے معیاری منصوبوں کی تشکیل کو فروغ دے گا۔ یہ آٹوموبائل انڈسٹری میں ترقی یافتہ ممالک اور "بیلٹ اینڈ روڈ" سے وابستہ ممالک کے ساتھ بین الاقوامی آٹوموبائل معیارات کی تشکیل کے لیے 15 بنیادی اصولوں تک پہنچ گیا ہے۔