عوامی جمہوریہ چین اور منگولیا کا نئے عہد میں جامع تزویراتی شراکت داری کو آگے بڑھانے کے بارے میں مشترکہ اعلامیہ

2022/11/29 14:27:08
شیئر:

عوامی جمہوریہ چین کے صدر شی جن پھنگ کی دعوت پر ، منگولیا کے صدر  اوخناجین خریلسکھ سنے 27 اور 28 نومبر کو چین کا سرکاری دورہ کیا۔ دورے کے دوران صدر مملکت شی  جن پھنگ نے صدر کااوخناجین خریلسکھ سے ساتھ خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں مذاکرات کئے جس کے دوران فریقین نے  چین منگولیا تعلقات اور مشترکہ تشویش کے بین الاقوامی اور علاقائی امور پر جامع اور  گہرائی سے تبادلہ خیال کیا اور وسیع اور اہم اتفاق رائے پر پہنچے۔ منگولیا نے چین کو مطلق غربت کے جامع خاتمے ، اعتدال پسند خوشحال معاشرے کی  تعمیر اور پہلے صد سالہ ہدف کے کامیاب حصول پر مبارکباد دی۔جبکہ چین نے "نئی بحالی  کی پالیسی" کی رہنمائی میں ترقی اور تعمیر میں منگولیا کی کامیابیوں کو انتہائی  تحسین پیش کی ۔ دونوں فریقوں نے حالیہ برسوں میں چین منگولیا تعلقات کی ترقیاتی کامیابیوں  اور کووڈ -۱۹ کی وبا سے لڑنے میں دونوں ممالک کے مابین تعاون کو سراہتے ہوئے اس بات  پر اتفاق کیا کہ چین منگولیا جامع تزویراتی شراکت داری کو گہرائِی کے ساتھ فروغ  دینا دونوں عوام کے مفاد میں ہے۔ چین اور منگولیا جدیدیت کو فروغ دینے کے لئے ہاتھ ملائیں گے ، دونوں ممالک  پرامن بقائے باہمی ، باہمی امداد ،سود مند تعاون اور جیت جیت پر مبنی ہم نصیب  معاشرے کی تعمیر کی کوششیں کریں گے ۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کا ایک ماڈل  بنانے کی کوشش کی جائے گی ۔ تاکہ علاقائی اور عالمی امن ، استحکام ، ترقی اور  خوشحالی میں زیادہ سے زیادہ حصہ ڈالا جا سکے۔