"کاناپوری ریور باٹم ٹنل پراجیکٹ" ہمسایہ ممالک کے ساتھ " دی بیلٹ اینڈ روڈ" کی مشترکہ تعمیر کا ایک اور اہم کارنامہ ہے، وزارت خارجہ

2022/11/29 17:28:13
شیئر:

انتیس نومبر کو منعقدہ پریس کانفرنس میں  چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے کہا کہ چین، بنگلہ دیش میں دریائے کاناپوری کے "باٹم ٹنل پروجیکٹ" کی جنوبی سرنگ کی تکمیل پر مبارکباد پیش کرتا ہے۔ یہ منصوبہ چین اور ہمسایہ ممالک کی طرف سے مشترکہ طور پر تعمیر کردہ " دی بیلٹ اینڈ روڈ" کی ایک اور اہم کامیابی ہے ۔ چین مختلف ممالک کی ترقیاتی حکمت عملی اور علاقائی تعاون کے اقدامات کے ساتھ " دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشئیٹو"  کی مشترکہ تعمیر کو فروغ دینے کے لئے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے تاکہ بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کو مشترکہ طور پر فروغ دیا جائے ، باہمی فائدے اورجیت  جیت کے نتائج کو حصول ہو اور تمام ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچایا جائے۔