شی جن پھنگ کا چوتھے چین - روس انرجی بزنس فورم کے لیے تہنیتی پیغام

2022/11/29 16:24:37
شیئر:

 

29 نومبر کو صدر شی جن پھنگ نے چوتھے چین روس انرجی بزنس فورم کے لیے تہنیتی پیغام ارسال کیا۔

پیغام میں شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور روس کے درمیان توانائی تعاون ، دونوں ممالک کے درمیان عملی تعاون کا ایک اہم سنگ بنیاد اور عالمی توانائی کے تحفظ کے لئے ایک مثبت قوت ہے۔ بیرونی خطرات اور چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے، چین اور روس نے مواصلات اور تعاون کو مضبوط کیا ہے اور تعاون کے بڑے منصوبوں کو فروغ دیا ہے،جس سے  چین-روس توانائی تعاون کی مضبوطی کا مظاہرہ کیا گیا ہے اور نئے دور میں تعاون کی چین-روس جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے وسیع امکانات کی ترجمانی کی گئی ہے. چین روس کے ساتھ توانائی کی شراکت داری کی تعمیر، صاف اور سبز توانائی کی ترقی کو فروغ دینے، مشترکہ طور پر بین الاقوامی توانائی کی سلامتی اور صنعتی و سپلائی چین کے استحکام کو برقرار رکھنے نیز بین الاقوامی توانائی مارکیٹ کی طویل مدتی، مثبت اور پائیدار ترقی کے لئے  ملکر کام کرنا چاہتا ہے.

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھی چوتھے چین روس انرجی بزنس فورم کے نام  تہنیتی مراسلہ ارسال کیا ہے۔