امریکہ کسی بھی وقت کساد بازاری کا شکار ہو سکتا ہے، بینک آف امریکہ کے ماہر اقتصادیات

2022/11/29 14:25:22
شیئر:

بینک آف امریکہ کے ماہر اقتصادیات ہیرس نے 28 نومبر کو کہا کہ امریکہ کسی  بھی وقت کساد بازاری کا شکار ہو سکتا ہے کیونکہ امریکہ میں تمام اہم معاشی اشاریے  یا تو پہلے ہی کساد بازاری کے درجے میں داخل ہو چکے ہیں یا حالیہ مہینوں میں اس سمت  میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ ہیرس نے کہا کہ گزشتہ 12 ماہ کے دوران ملازمت کے مواقع کی فراہمی میں منفی  رجحان دیکھا گیا ہے، اور اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو 2023 کے موسم گرما تک  امریکہ میں روزگار کی فراہمی کے اشاریے منفی ہو جائیں گے.
دریں اثنا ڈینسک بینک کے ماہرین اقتصادیات نے بھی اسی طرح کے خیالات کا  اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افراطِ زر کا دباؤ جاری رہے گا ، لہذا فیڈرل ریزرو  کی جانب سے سخت مانیٹری پالیسی پر عمل جاری رکھے جانے کا امکان ہے ، جس سے 2023 کی  دوسری سہ ماہی سے امریکی معیشت میں کساد بازاری ہونے کا امکان ہے  ۔