ڈبلیو ایچ او کی جانب سے منکی پاکس کے نئے نام کا اعلان

2022/11/29 15:36:57
شیئر:

اٹھائیس نومبر کو عالمی ادارہ صحت نے منکی پاکس کے نئے نام "ایم پاکس" کا اعلان کیا تاکہ اس کے اصل نام "منکی پاکس" سے وابستہ  بدنامی سے بچا جاسکے ۔

اس سال کے آغاز سے ، کچھ ممالک اور خطوں میں منکی پاکس کے پھیلنے کے بعد ، آن لائن اور کچھ علاقوں میں نسل پرستانہ اورتضحیک آمیز بیانات سامنے آئے جس پر کچھ ممالک اور لوگوں نے منکی پاکس کے نام کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا  اور ڈبلیو ایچ او سے نام تبدیل کرنے کی سفارش کی تھی۔