سدرن تھیٹر کے ترجمان کا چین کے جزائر نانشا سے ملحقہ بحری علاقے میں امریکی جہاز کی دراندازی پر بیان

2022/11/29 15:33:18
شیئر:

چینی فوج کی سدرن تھیٹر کے ترجمان تھیان جون لی نے ایک بیان میں کہا  کہ 29 نومبر کو امریکی گائیڈڈ میزائل کروزر "چانس لوزویل" نے چینی حکومت کی منظوری کے بغیر چین کے جزائر نانشا سے ملحقہ پانیوں میں غیر قانونی دراندازی کی ۔ چائنا پیپلز لبریشن آرمی کی سدرن تھیٹر کی  بحریہ اور فضائیہ نے ان کا تعاقب کیا ، نگرانی کی اور سخت انتباہ کے بعد انہیں باہردھکیل دیا۔ امریکی فوج کا یہ اقدام ، چین کی خودمختاری اور سلامتی کی سنگین خلاف ورزی  ہے ۔ یہ جنوبی بحیرہ چین میں امریکہ کی طرف سے جہاز رانی  اورعسکریت پسندی کی  بالادستی کا ایک اور ثبوت ہے جو اس بات کو واضح کرتا ہے کہ امریکہ جنوبی بحیرہ چین میں "سکیورٹی رسک" پیدا کرنے والا ملک ہے۔ جنوبی بحیرہ چین کے جزائر اور آس پاس کے پانیوں پر چین کا ناقابل تردید اقتدار اعلی ہے ، چینی افواج جنوبی بحیرہ چین میں چین کے اقتدار اعلی ،خطے کی  سلامتی اور امن و استحکام کی حفاظت کے لئے ہر وقت چوکس رہتی ہیں۔