
27
نومبر کو منگولیا کے صدر اوخنا گن خورالیش بیجنگ پہنچے۔ منگولیا کا صدر بننے کے بعد
یہ ان کا پہلا دورہ چین ہے۔ اس موقع پر چین میں منگولیا کے سفیر تووشین بدرال نے
چائنا میڈیا گروپ کے ساتھ خصوصی بات چیت میں کہا کہ چین منگولیا کا ایک اچھا پڑوسی
ہے ۔منگولیا چین کی ترقیاتی ٹرین پر سوار ہونے کے لیے بےتاب ہے۔
انہوں نے کہا
اگست 2014 میں چین کے صدر شی جن پھنگ نے منگولیا کے نیشنل گریٹ ہال میں اپنی تقریر
میں پہلی بار "ہچ ہائیکنگ تھیوری" کو پیش کرتے ہوئے کہا کہ "چین کی ترقیاتی ٹرین
پر ہر کسی کا خیرمقدم ہے، چاہے وہ ایکسپریس سواری ہو یا مفت سواری، ہم سب کو خوش
آمدید کہتے ہیں۔" بیرونی دنیا کا عام طور پر خیال ہے کہ "ہچ ہائیکنگ تھیوری"
نئے عہد میں چین کی سفارت کاری اور پڑوسی ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات کے تصور کو
پیش کرتی ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20ویں قومی کانگریس کی رپورٹ میں بھی
اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ چین اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستی اور شراکت
داری کی سفارتی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ چین پڑوسی ممالک کے ساتھ یکجہتی اور تعاون
کو مضبوط بنانے اور ترقی پذیر ممالک کے مشترکہ مفادات کی حفاظت کے لیے خلوص کے
ساتھ جیت جیت تعاون کے تصور پر کاربند رہیں۔
منگولیا کے سفیر نے کہا کہ
منگولیا میں ایک کہاوت ہے کہ "پڑوسیوں کی تقدیر مشترکہ ہوتی ہے" اور چین میں ایک
کہاوت ہے کہ "ایک اچھے پڑوسی کا سونے سے بھی تبادلہ نہیں کیا جاسکتا"۔ منگولیا اور
چین کے درمیان تعلقات تاریخ کے بہترین دور سے گزر رہے ہیں "۔