چین عالمی معیشت کی بحالی کے لیے قوت محرکہ فراہم کرتا رہےگا، چینی وزارت خارجہ

2022/11/29 17:00:04
شیئر:

انتیس نومبر کو چینی وزارت خارجہ  کی پریس کانفرنس میں ایک نامہ نگار نے عالمی بینک کے سابق ماہر اقتصادیات وجیرا کے ایک انٹرویوکا حوالہ دیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ چین کی پائیدار اقتصادی ترقی عالمی معیشت کومزید قوت محرکہ فراہم کرے گی ۔ چین اقتصادی عالمگیریت کی تاریخ کی درست  سمت میں کھڑا ہے۔ چین کے اعلی معیار کی ترقی کے امکانات وسیع ہیں، جو عالمی اقتصادی بحالی کے لئے زیادہ اعتماد اور مواقع لائیں گے .

اس کے جواب میں چاؤ لی جیان نے کہا کہ گزشتہ 10 سالوں میں چین کی معیشت کی اوسط شرح نمو 6.6 فیصد رہی ہے اور عالمی اقتصادی نمو میں شراکت کی اوسط شرح 30 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے۔ چین  دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت اور سب سے بڑا تجارتی ملک ہے. چین ہمیشہ ایک کھلی عالمی معیشت کا حامی اور اسے آگے بڑھانے والا ملک رہا ہے۔ چین نے دی بیلٹ اینڈ روڈ کی اعلی معیار کی مشترکہ تعمیر کو فروغ دیا، عالمی ترقیاتی اقدامات  پیش کئے، چین کے ترقیاتی مواقع کا اشتراک کیا اور پائیدار ترقی کے لئے اقوام متحدہ کے 2030 ایجنڈے کے نفاذ میں مسلسل حصہ لیا ہے۔. کھلا پن ہی ترقی کا واحد راستہ ہے اور بیرونی دنیا کے لیے چین کے کھلے پن کا دائرہ کار وسیع تر ہوگا۔ چین ،  چینی طرز کی جدیدیت کے راستے پر کاربند رہتے ہوئے ایک اعلیٰ سطحی کھلا اقتصادی نظام تعمیر کرے گا اور عالمی اقتصادی بحالی کے لیے تحریک فراہم کرتا رہے گا۔