چین کی بین الاقوامی تجارت میں مستحکم ترقی کا رجحان برقرار ہے۔ سی سی پی آئی

2022/11/29 15:13:04
شیئر:

انتیس نومبر کو چینی کونسل برائے فروغ بین الاقوامی تجارت کی پریس کانفرنس میں ترجمان سون شیاؤ نے بتایا کہ چوتھی سہ ماہی میں اگرچہ بیرونی ماحول زیادہ پیچیدہ اور شدید ہو گیا ہے اور غیر یقینی صورتِ حال اور غیر مستحکم عوامل میں اضافہ ہوا ہے، لیکن چین  کی بیرونی  تجارت کی ترقی کا رجحان پھر بھی بہتر ہے۔

سون شیاؤ نے کہا کہ پہلے 10 ماہ میں،  چین کی بیرونی تجارت میں عمومی طور پر مسلسل ترقی ہوئی ہے اور درآمدات و برآمدات کا کل حجم، تاریخ کے اس عرصے میں نئی بلندیوں پر پہنچ چکے ہیں۔