قومی سلامتی کا بھرپور تحفظ آئینی ذمہ داری اور ہانگ کانگ کے قانون کی حکمرانی کی حتمی لکیر ہے، ہانگ کانگ میں رابطہ دفترِ مرکزی حکومت

2022/11/29 15:07:41
شیئر:

اٹھائیس نومبر کو ہانگ کانگ  خصوصی انتظامی علاقے میں چین کی مرکزی حکومت کے رابطہ دفتر کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ قومی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کا تحفظ "ایک ملک، دو نظام" کے اصول کا اعلی ترین اصول ہے۔ ہم قانون کے مطابق قومی سلامتی کے تحفظ سے متعلق معاملات پر مرکزی حکومت کو رپورٹ پیش کرنے میں ہانگ کانگ کے  چیف ایگزیکٹو لی جیا چھاو کی حمایت کرتے ہیں  اور قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والے مختلف خطرات کو روکنے کے لئے قانون کے مطابق اقدامات کرنے میں ہانگ کانگ کے قومی سلامتی کمیشن کی حمایت کرتے ہیں تاکہ  ہانگ کانگ کے قومی سلامتی کے قانون کے نفاذ اورہانگ کانگ کے آئینی نظم و ضبط  کی مضبوطی سے حفاظت کی جا سکے۔

ترجمان نے کہا کہ کچھ عرصے سے چندغیر ملکی حکومتوں اور سیاست دانوں نے ہانگ کانگ کی قومی سلامتی سے متعلق مقدمات کی سماعت میں کھلم کھلا مداخلت کی نیز متعلقہ پرکیوٹریٹرز اور ججوں پر پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دی ہے جو چین کے اندرونی معاملات میں کھلی مداخلت ہے ۔ ہم اس کی پرزور مذمت اور شدید مخالفت کرتے ہیں۔