چین کے شینزو-15 انسان بردار خلائی مشن کی چند جھلکیاں

2022/11/29 14:21:20
شیئر:

چین کا شینزو- 15 انسان بردار خلائی مشن 29 نومبر کو بیجنگ کے وقت کے مطابق  23:08 پر روانہ ہونے والا ہے۔ یہ مشن چین کے خلائی اسٹیشن کی تعمیر کے مرحلے کی آخری پرواز ہے اور خلائی  اسٹیشن کی فعالیت اور ترقی کے مرحلے کا پہلا قدم ہے۔یہ ماضی کو جوڑنے اور مستقبل کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا  ہے۔
پہلی بار خلا میں شینزو-14 اور شینزو-15 کے عملے کے ارکان کی ملاقات  ہوگی۔ اس مشن کی خاص بات سابقہ عملے کی جانب سے نئے عملے کو خلائی مدار میں ذمہ  داریوں کی حوالگی کا عمل ہوگا۔ شینزو 15 انسان بردار مشن چین کے خلائی اسٹیشن کی  تعمیر کے مرحلے میں آخری پرواز کا مشن ہے۔اور ڈاکنگ کے بعد، خلائی جہاز اور خلائی اسٹیشن کی اسمبلی کے انضمام اور ڈاکنگ کے بعد، چینی خلائی اسٹیشن ایک منفرد شکل کا حامل ہو گا، جس میں تین کیبن تھیان حہ  کور ماڈیول،وین تھئین تجرباتی ماڈیول، مینگ تھیان تجرباتی ماڈیو ل نیز دو انسان بردار خلائی جہاز اور ایک کارگو خلائی جہاز باہم جڑے ہوں  گے۔
واضح رہے کہ یہ اس وقت چین کے خلائی اسٹیشن کی سب سےبڑی ترتیب ہے جو دنیا کے سامنے چین کی انسان بردار خلائی انجینئرنگ کی  شاندار صلاحیتوں کا مظاہرہ کرے  گی۔