چین اور منگولیا نئے دور میں جدیدیت کو فروغ دینے کے لئے مل کر کام کریں گے، سی ایم جی کاتبصرہ

2022/11/29 19:22:02
شیئر:

28 نومبر کو چینی صدر شی جن پھنگ نے چین کے سرکاری دورے پر آئے ہوئے  منگولیا کے صدر اوخناجین خوریلسکھ سے بیجنگ میں ملاقات  کی جس میں  جدیدیت کو فروغ دینے اور نئے دور میں دونوں ممالک کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر پر اتفاق کیا گیا ۔ دونوں ممالک کی جانب سے جاری کردہ مشترکہ بیان سے یہ مثبت پیغام سامنے آیا کہ دوطرفہ تعلقات ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں اور ایک نئی سطح پر پہنچ چکے ہیں۔

اس وقت دنیا میں غیر معمولی تبدیلیاں آ رہی ہیں، کووڈ ۱۹کی وبا جاری ہے، دنیا کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔ ترقی اب بھی تمام مسائل کو حل کرنے کی کلید ہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20 ویں قومی کانگریس نے ایک واضح اشارہ دیا کہ چینی طرز کی جدیدیت نہ صرف چین کے لیے خوشحالی اورترقی کے حصول کا باعث ہو گی  بلکہ اس کے ہمسائیوں اور دنیا کو بھی اس سے فائدہ پہنچے گا ۔ادھر  منگولیا کی نیشنل گریٹ ہورال (پارلیمنٹ) نے اقتصادی بحالی کو فروغ دینے اور وژن 2050 کی طویل مدتی ترقیاتی پالیسی کے نفاذ کے لئے "بحالیِ نو کی پالیسی" مرتب کی ہے۔ بات چیت کے دوران صدر شی جن پھنگ نے اس بات کی نشاندہی کی کہ چین اور منگولیا قومی احیاء اور قومی جدیدیت کی راہ پر ایک دوسرے کے شانہ بشانہ آگے بڑھ سکتے ہیں۔ دونوں ممالک نے پرامن بقائے باہمی اور باہمی تعاون پر مبنی ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لئے جدوجہد کرنے پر اتفاق کیا، جو نئے دور میں دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرے گی۔

دونوں ممالک کی جانب سے جاری مشترکہ بیان کے مطابق دونوں فریقوں نے  تعاون کی سولہ دستاویزات پر دستخط کیے۔ یہ امر یقینی ہے کہ  چین اور منگولیا ،  اچھے ہمسائے، اچھے دوست اور اچھے شراکت دار کے طور پر ،  جدیدیت کی راہ پر ساتھ ساتھ آگے بڑھیں گے اور یقینی طور پر نئے دور میں مشترکہ ترقی اور مشترکہ خوشحالی حاصل کریں گے۔