چین کے وزیراعظم لی کھہ چھیانگ کی اپنے قازق ہم منصب کے ساتھ ورچوئل ملاقات

2022/11/30 13:20:38
شیئر:

انتیس نومبر کو چین کے وزیراعظم لی کھہ چھیانگ نے بیجنگ میں قازقستان کے وزیراعظم علی خان سمائیلوف سے ورچوئل ملاقات کی۔ 
اس موقع پر لی کھہ چھیانگ نے  کہا کہ چین قازقستان کے ساتھ تمام سطحوں پر اعلیٰ سطحی تبادلوں کو  فروغ دینا چاہتا ہے،ترقیاتی حکمت عملی کو مضبوط بنانا چاہتا ہے ، مختلف شعبوں میں ٹھوس تعاون کو وسعت دینا چاہتا ہے ،علاقائی و عالمی امور میں مشاورت اور تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے۔  انہوں نے کہا  کہ چین دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مسلسل فروغ دینا اور خطے میں امن و استحکام اور ترقی کا تحفط کرنا چاہتا ہے۔

لی کھہ چھیانگ نے مزید کہا کہ چین اور قازقستان کے درمیان تعاون کی بہتر ین بنیاد موجود ہے اور نئے امکانات کا مستقبل واضح اور روشن ہے۔ چین قازقستان سے ماحول دوست زرعی پیداوار کی درآمدات  کو وسعت دینا چاہتا ہے۔ فریقین  مالیات اور سرحد پار ای کامرس سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے نئے  امکانات  تلاش  کر سکتے  ہیں۔  
قازقستان کے وزیراعظم علی خان سمائیلوف نے کہا کہ قازقستان چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے ، دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کے قیام کی ۳۰ ویں سالگرہ کے موقع پر چین کے ساتھ سیاسی باہمی اعتماد کو مضبوط بنانا چاہتا ہے اور بین الحکومتی اقتصادی اور تجارتی تعاون کے منصوبوں  پر عمل درآمد کرناچاہتا ہے،مختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوط بناناچاہتا ہےاور قازقستان چین اسٹرٹیجک شراکت دار کو فروغ دیناچاہتا ہے۔