خلا میں شینزو-14 اور شینزو-15 کے عملے کی یادگار ملاقات

2022/11/30 12:28:08
شیئر:



چائنا مینڈ اسپیس انجینئرنگ آفس کے مطابق، انسان بردار خلائی جہاز اور خلائی اسٹیشن اسمبلی کے کامیابی کے ساتھ خود کار  انضمام اور  ڈاکنگ کی تکمیل کے بعد شینزو 15 کا عملہ خلائی جہاز کے 'واپسی ماڈیول' سے 'مداری ماڈیول' میں داخل ہوا۔ تمام تیاریاں مکمل کرنے کے بعد، 30 نومبر 2022 کو بیجنگ کے وقت کے مطابق 7:33 پر، شینزو 14 کے خلابازوں نے اپنے خلائی  گھر کا "دروازہ" کھولا اور "تھیان گونگ" میں دور دراز سے آنے والے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس کے بعد، تمام   خلابازوں نے چینی "خلائی گھر  " میں ایک گروپ فوٹو کھنچوایا جو شاندار انداز میں تاریخ کا حصہ بنے گا ۔

اس کے بعد، شینزو 14 اور شینزو 15 کے خلابازخلائی اسٹیشن میں اپنی پہلی منتقلی  مکمل کریں گے۔ اس مدت کے دوران، چھ خلاباز خلائی اسٹیشن پر تقریباً 5 دن تک  اکٹھے کام کریں گے اور مختلف تفویض  کردہ ذمہ داریوں کو مکمل کرنے اور ذمہ داریاں ایک دوسرے کے حوالے کرنے کا کام کریں گے۔