چینی جریدے "چھوشی" میں شی جن پھنگ کے اہم مضمون کی اشاعت

2022/11/30 16:54:52
شیئر:

یکم دسمبر کو شائع ہونے والے میگزین " چھوشی" کے 23ویں شمارے میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، صدرمملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کا اہم مضمون "سی پی سی کی انیسویں مرکزی کمیٹی کے ساتویں اجلاس کے دوسرے کل رکنی اجلاس میں کی گئی  تقریر" شائع کیا جائے گا۔

تقریر میں کہا گیا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20ویں قومی کانگریس ایک انتہائی اہم اجلاس ہے جس کا انعقاد ایک ایسے اہم وقت  میں کیا گیا ہے جب پوری پارٹی اور تمام قومیتوں کے لوگ ایک جدید جامع سوشلسٹ ملک کی تعمیر کے نئے سفر کا آغاز کر رہے ہیں اور دوسرے صد سالہ اہداف کی جانب  بڑھ رہے ہیں ۔