میچ کے بعد امریکی کھلاڑی ،ایرانی کھلاڑیوں کو تسلی دینے لگے ، یہ ہے فٹ بال !

2022/11/30 17:21:58
شیئر:

29 نومبر کو قطر ورلڈ کپ کے گروپ میچ کے تیسرے راؤنڈ میں امریکہ نے ایران کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے  شکست دے دی ۔اپنے چھٹے ورلڈ کپ کے سفر میں، ایرانی ابھی تک ناک آؤٹ مرحلے میں کوالیفائی کرنے کے خواب کو پورا کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے ہیں۔

فرانس میں 1998 کے ورلڈ کپ میں گروپ مرحلے میں ایران اور امریکہ کا آمنا سامنا ہوا تھا۔ ایرانی ٹیم نے ٹیم کی تاریخ میں ورلڈ کپ میں پہلی فتح حاصل کی۔ قطر میں 2022 کے ورلڈ کپ میں دونوں ٹیمیں 24 سال بعد گروپ مرحلے میں ایک بار پھر آمنے سامنے ہوئیں، اس بار فاتح ٹیم امریکہ کی رہی۔

فٹبال کی دنیا ظالم ہے، جب امریکی کھلاڑی جیت کا جشن منارہے تھے تو  ایرانی ٹیم کے کھلاڑیوں کی آنکھوں میں ٹوٹے خوابوں کے آنسو تھے ۔ ایسے میں  امریکی ٹیم نے کھیل کی اصل روح کے مطابق ایرانی حریف کی ہمت بڑھائی اور " مقابلے " کی اس فضا میں محبت اور گرم جوشی بکھیر دی۔  یہی ہے کھیل کی اصل روح اور فٹ بال کا جوش۔