پاکستانی پولیس کے مطابق 30 نومبر کو کوئٹہ میں ایک پولیس ٹرک پر ہونے والے خود کش حملے کے نتیجے میں ۳ افراد ہلاک اورجب کہ متعدد زخمی ہوئے جنہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق قریب موجود ۳ گاڑیاں بھی دھماکے کی زد میں آئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے خودکش حملہ آور کی لاش ملی ہیں۔ ۔ابتدائی اندازے کے مطابق دھماکے میں تقریباً 25 کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔