چین عالمی بائیو سکیورٹی گورننس کے لیے ایک نیا اتفاق رائے قائم کرنے کی حمایت کرتا ہے

2022/11/30 16:43:39
شیئر:

28نومبر کو جنیوا میں حیاتیاتی ہتھیاروں کے کنونشن کی نویں جائزہ کانفرنس منعقد ہوئی۔ چینی وفد کے سربراہ اور امور تخفیف اسلحہ کے سفیر لی سونگ نے حیاتیاتی ہتھیاروں پر پابندی، حیاتیاتی ہتھیاروں کے پھیلاؤ کو روکنے اور بائیو ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کو فروغ دینے میں کنونشن کے اہم کردار کے بارے میں بات کی۔

  چینی نمائندے نے کہا کہ بائیو سکیورٹی کی کوئی سرحد نہیں ہے۔ گلوبل سکیورٹی انیشئیٹو میں، چین نے تجویز پیش کی کہ ہمیں روایتی اور غیر روایتی دونوں شعبوں میں سکیورٹی کو برقرار رکھنا چاہیے اور بائیو سکیورٹی جیسے عالمی مسائل کو مشترکہ طور پر حل کرنا چاہیے۔فریقوں کو عالمی بائیو سکیوریٹی گورننس کے ایک ستون کے طور پر کنونشن کے کردار کی توثیق کرنی چاہیے اور کنونشن کے میکانزم کو مستحکم اور مضبوط کرنے پر ایک نیا اتفاق رائے پیدا کرنا چاہیے۔