امریکہ میں فلو سے متاثرہ مریضوں کے ہسپتال میں داخلے کی شرح کا نیا ریکارڈ

2022/11/30 13:26:41
شیئر:

اٹھائیس نومبر کوامریکہ کے  متعدی امراض کی روک تھام کے مرکز کی جانب سے  جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ایک ہفتہ میں امریکہ میں فلو سے متاثرہ مریضوں کے ہسپتالوں میں داخلے کی شرح  گزشتہ دس سال کی اسی مدت کے مقابلے میں  ایک  نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔  ماہرین کے مطابق رواں سال کے موسم خزاں اور موسم سرما میں امریکہ کو کووڈ-19 او ر فلو سمیت مختلف بیماریوں کے خطرات کا سامنا ہوگا۔

اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ حالیہ دنوں پورے امریکہ میں فلو  وائرس تیزی سے پھیلا  ہے۔انیس نومبر تک ایک ہفتے میں امریکہ میں ہسپتال میں علاج کے لیے آنے والوں کی تعداد  11269 رہی۔
تاحال امریکہ میں فلو کے 62 لاکھ کیسز سامنےآچکے ہیں،53 ہزار مریض علاج کے لیے ہسپتالوں میں داخل ہوئے اور اموات کی تعداد 2900 ریکارڈ کی گئی۔