شی جن پھنگ کی لاؤس کی عوامی انقلابی پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری اور صدر تھونگلون سوسلیتھ سے ملاقات

2022/11/30 19:49:54
شیئر:

تیس نومبر کو چینی صدر شی جن پھنگ نےچین کے دورے پر آئے ہوئے  لاؤس کی عوامی انقلابی پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری اور صدر تھونگلون سوسلیتھ سے بیجنگ میں ملاقات کی۔

دونوں صدور نے "طویل مدتی استحکام، اچھی دوستانہ ہمسائیگی ، باہمی اعتماد اور ہمہ جہت تعاون" کے اصول، اور "اچھے پڑوسی، دوست، ساتھی اور اچھے شراکت دار" کے جذبے کی روشنی میں، سیاست میں  باہمی احترام اور اعتماد، معیشت میں باہمی فائدے اور ثقافت میں باہمی وابستگی کے اصول کو برقرار رکھنے نیز  چین - لاؤس ہم نصیب معاشرے  اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے  کی تعمیر کو فروغ دینے کے لئے مشترکہ طورپر  مثبت جدوجہد کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔