چائے بنانے کا روایتی چینی طریقہ کار عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل

2022/11/30 12:18:11
شیئر:

29 نومبر کو چین کے چائے بنانے کے روایتی طریقہ کار اور متعلقہ ثقافت کو غیر مادی ثقافتی ورثوں کی عالمی فہرست میں شامل کر لیا گیا۔ اس سے قبل اس حوالے سے یونیسکو کا ایک جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چین میں چائے بنانے کی روایتی تکنیک کی عالمی ثقافتوں ورثوں کی فہرست میں شمولیت کا جائزہ لیا گیا۔ 
اب تک عوامی جمہوریہ چین کی کل 43 اشیاء یونیسکو کی عالمی غیر مادی ثقافتی ورثوں کی فہرست میں شامل ہیں جو دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔