چین کے سابق صدر جانگ زے مین انتقال کر گئے

2022/11/30 17:16:54
شیئر:

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی،قومی عوامی کانگریس کی مجلس قائمہ،ریاستی کونسل،چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی اور مرکزی فوجی کمیشن نے تیس تاریخ کو ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سابق جنرل سیکریٹری، صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئر مین جانگ زے مین تیس نومبر کو شنگھائی میں انتقال کر گئے ہیں۔