لاؤس کے صدر تھونگلون سیسولتھ کا سی ایم جی کو انٹرویو

2022/11/30 15:24:22
شیئر:



حال ہی میں لاؤس کی  عوامی انقلابی پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری اور لاؤس کے صدر، تھونگلون سیسولتھ نے لاوس - چین تعلقات کے حوالے سے چائنا میڈیا گروپ کے نامہ نگار کو ایک خصوصی انٹرویو دیا۔

اپنے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ  گزشتہ سال لاؤس اور چین نے سفارتی تعلقات کے قیام کی 60 ویں سالگرہ منائی اور ہم نے مشترکہ طور پر لاؤس اور چین کے درمیان جامع سٹریٹیجک شراکت داری سے دونوں ممالک کے ہم نصیب معاشرے کے قیام  کا جائزہ لیا ، ان سب نے دونوں ممالک کے درمیان اٹوٹ دوستی، کامریڈشپ اور بھائی چارے کی ترقی کے لئے ایک ٹھوس بنیاد رکھی۔

ان کا کہنا تھا کہ چین اب عالمی امن و استحکام کے تحفظ کی بنیادی طاقت بن چکا ہے۔ کامریڈ شی جن پھنگ اور  کمیونسٹ پارٹی آف چائنا  کی قیادت میں ، چین مثبت انداز میں ایک تسلسل کے ساتھ  آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ  سی پی سی کی 20 ویں قومی کانگریس  کے عظیم نتائج سے پورے چینی عوام کو فائدہ پہنچے گا اور یہ کامیابیاں دوسرے صد سالہ اہداف کے حصول اور نئے دور میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کی تعمیر کا ایک طاقتور محرک بنیں گی۔

صدر شی جن پھنگ کے بارےمیں صدر تھونگلون کا کہنا تھا کہ وہ یقین، بصیرت اور غیر معمولی صلاحیت کے مالک ایک عظیم  رہنما ہیں۔  چین-لاؤس ریلوے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یہ لاؤس کے عوام کا  فخر بن گئی ہے. یہ تاریخی ریلوے صدر شی جن پھنگ کے پیش کردہ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشئیٹو کا نتیجہ ہے ، لاؤس اس کا حامی اور اس پر عمل کرنے والا ملک ہے اور لاوس  نے اس سے بہت فائدہ اٹھایا ہے۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ چین-لاؤس ریلوے صرف لاؤس تک ہی  نہیں رکے گی۔ مستقبل میں چین-لاؤس ریلوے کو آسیان ممالک تک بھی بڑھایا جائے گا۔ اس وقت تک، چین اور لاؤس کے درمیان باہمی مفاد اور جیت جیت کے تعلقات زیادہ سے زیادہ ترقی حاصل کریں گے.