شام کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا تحفظ ضروری ہے،چینی مندوب

2022/11/30 13:14:04
شیئر:

29 نومبر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شام کی صورتحال پر ایک  اجلاس منعقد کیا۔ شام کے لیے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی خصوصی ایلچی جل پیٹرسن نے اجلاس میں شرکت کی اور رپورٹ پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ شام میں پرتشدد واقعات بدستور جاری ہیں، مجموعی صورتحال تشویشناک ہے اور انسانی صورت حال اب بھی مخدوش ہے، تمام فریقوں  کو شمالی شام میں ترکی کی ممکنہ زمینی فوجی کارروائیوں پر تشویش ہے۔
اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے گنگ شوانگ نے کہا کہ شام کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا بھرپور تحفظ کیا جانا چاہیے، انہوں نے ترکی اور اسرائیل سے فوری طور پر سرحد پار حملے بند کرنے کا مطالبہ کیا،ان کا کہنا تھا کہ شام میں غیر قانونی موجودگی بھی ختم ہونی چاہیے۔