چین "دی بیلٹ اینڈ روڈ" کی تعمیر میں پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتا رہےگا،وزارت خارجہ

2022/12/01 19:24:21
شیئر:

یکم دسمبر کو وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں سوال کیا گیا کہ  پاکستان کے نیشنل الیکٹرسٹی ریگولیٹری بیورو نے ایک بیان میں کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری توانائی تعاون سے پاکستان میں بجلی کی قیمتوں میں کمی آئی ہے اور اس نے مقامی معاشی نمو میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس پر چین کا کیا تبصرہ ہے؟

وزارت خارجہ کے ترجمان چاو لی جیان نے کہا کہ توانائی تعاون ان شعبوں میں سے ایک ہے جہاں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کی گئی، تیز ترین پیش رفت ہوئی اور چین پاکستان اقتصادی راہداری تعاون کے اہم ترین نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ چین دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے پر عمل درآمد کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے، زیر تعمیر توانائی کے منصوبوں کی بروقت تکمیل اورپایہ تکمیل تک پہنچنے والے منصوبوں کی اطمینان بخش کارکردگی کو یقینی بنانے، ترقی کو فروغ دینے ، مقامی لوگوں کی معاشی حالت میں بہتری کا عمل جاری رکھنے اورسی پیک  کو " دی بیلٹ اینڈ روڈ" کے مثالی منصوبے میں تبدیل کرنے کا خواہاں ہے۔