چین کا مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے اجتماعی کوششوں پر زور

2022/12/01 15:01:56
شیئر:

تیس نومبر کو اقوام متحدہ کی77ویں جنرل اسمبلی  کے کل رکنی اجلاس میں  مسئلہ فلسطین اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اقوام متحدہ میں تعینات  چین کے نائب مستقل مندوب گنگ شوانگ نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مسئلہ فلسطین کو جامع اور منصفانہ طریقے سے حل کرنے کے لیے مل کر کام کرے۔

گنگ شوانگ نے کہا کہ مسئلہ فلسطین مشرق وسطیٰ کا مرکزی مسئلہ ہے جس کا جامع اور منصفانہ حل، علاقائی امن و استحکام اور عالمی انصاف کے لئے اہم ہے۔اس وقت مضبوط سیاسی فیصلے اور موثر سفارتی عمل  سب سے ضروری ہے اور اس میں سلامتی کونسل سمیت پوری عالمی برادری کی اجتماعی کوششیں شامل ہونی چاہیئں۔

اطلاع کے مطابق اجلاس میں  شریک بیشرممالک نے مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے اقوام متحدہ کی قرارداد میں طے شدہ "دو ریاستی حل "کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا اورفلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔