کامریڈ جانگ زے من کے جسدِ خاکی کو بیجنگ منتقل کر دیا گیا

2022/12/01 19:41:41
شیئر:

30 نومبر کو چین کے سابق صدر  جانگ زے من 96 سال کی عمر میں شنگھائی میں انتقال کر گئے۔ یکم دسمبر کو ان  کے جسدِ خاکی کو  خصوصی طیارے کے ذریعے شنگھائی سے بیجنگ منتقل کیا گیا۔ اس موقع پر شی جن پھنگ سمیت سی پی سی اور ریاست کے دیگر رہنما ہوائی اڈے پرموجود تھے اور انہوں نے کامریڈ جانگ زے من کے اہل خانہ سے گہری ہمدردی اور دلی  تعزیت کا اظہار کیا۔