عالمی موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے میں چین کی اہم خدمات ، چینی دانشور

2022/12/01 10:29:29
شیئر:

رواں سال دنیا بھر میں آنے والے  بڑے موسمی واقعات سے ثابت ہوا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیاں دن بدن شدید ہورہی ہیں۔ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کو ترجیح دیا جانا نہایت اہم ہے۔ تیس نومبرکو چائنا انٹرنیشنل اکنامک ایکسچینج سینٹر کے زیر اہتمام سرگرمی میں شریک ماہرین نے کاربن اخراج  کی کمی کو تیز کرنے اور موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات سے نمٹنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

چائنا سینٹر فار انٹرنیشنل اکنامک ایکسچینج کے نائب  چیئرمین اور  اکیڈمک کمیٹی کے ڈائریکٹروانگ ای مینگ نے کہا کہ گزشتہ دس سالوں میں چین نے عالمی موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے میں نہایت اہم کردار ادا کیا ہے ۔ چین عالمی موسمیاتی تبدیلیوں سے مثبت طور پر نمٹ رہا ہے اور اس حوالے بہترین خدمات سرانجام دے رہا ہے۔وانگ کے مطابق ٹیکنالوجی کی ترقی کاربن اخراج کو کم کرنے کے لیے نہایت اہم ہے۔ قابل تجدید توانائی سے وابستہ ٹیکنالوجی کی ترقی کے بڑے امکانات موجود ہیں۔