جیانگ زے مین کی یاد میں تعزیتی تقریب چھ دسمبر کو منعقد ہوگی

2022/12/01 19:14:25
شیئر:

 6 دسمبر کو صبح دس بجے بیجنگ میں چین کے سابق صدر جیانگ زے مین کی یاد میں ایک تعزیتی تقریب منعقد کی جائے گی۔ اس دن چین میں اور بیرون ملک تعینات چینی سفارت خانوں، قونصل خانوں اور دیگر اداروں میں یومِ سوگ منایا جائےگا۔ ایک دن کے لیے تفریحی سرگرمیاں معطل کر دی جائیں گی اور قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔ پورے ملک میں تین منٹ تک سائرن بجایا جائےگا اور اس دوران مکمل خاموشی اختیار کی جائےگی ۔