اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جانگ زے من کی وفات پر اظہار تعزیت کے لیے علامتی خاموشی اختیار کی گئی

2022/12/01 21:31:32
شیئر:

 

30 نومبر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اپنے اجلاس سے قبل  چین کے سابق صدر جانگ زے من کی وفات پر تعزیت کے اظہار کے لیے ایک منٹ کی علامتی خاموشی اختیار کی ۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے موجودہ صدر اور اقوام متحدہ میں گھانا کے مستقل مندوب ہیرالڈ اجمان نے کہا کہ چین کے سابق صدر جانگ زے من نے بین الاقوامی امن، سلامتی ، ترقی  اور چین کی اصلاحات، کھلے پن، جدیدیت اور اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔