انسداد دہشت گردی میں تعاون کے لیے تیار ہیں، ترکیہ کے وزیردفاع

2022/12/01 10:36:05
شیئر:

مقامی وقت کے تیس نومبر کو ترکیہ کی وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان کے مطابق اسی روز ترک وزیر دفاع ہلوسی آکار نے امریکہ کے وزیردفاع لائیڈ آسٹن کے ساتھ ٹیلی فون پر دو طرفہ اور علاقائی دفاعی امور اور سلامتی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ترک وزیردفاع نے اس بات پر زور دیا کہ ترکیہ دہشت پسند تنظیم داعش سمیت دیگر دہشت گرد تنظیموں پرمشترکہ  حملہ کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ صرف دہشت گردوں کو ہدف بنائے گا۔ اتحادی افواج یا عام شہریوں کو نقصان نہیں پہنچائے گا۔

یاد رہے کہ تیرہ نومبر کو ترکیہ کے سب سے بڑے شہر استنبول میں ہونے والے بم دھماکے میں 6 افراد جاں بحق اور81 افراد زخمی ہوگئے تھے ۔جس کے بعد ترکیہ نے سرحد پار شام اور عراق کے متعلقہ علاقوں میں موجود پی کے کے اور شامی کرد مسلح 'وائی پی جی' پر فضائی حملہ کیا۔ ترکیہ کے  صدر نے متعدد مواقع پر انسداد دہشت گردی کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔