جانگ زے من کی وفات پر متعدد ممالک کے رہنماؤں اور بین الاقوامی تنظیموں کے عہدے داران کی طرف سے اظہار تعزیت

2022/12/01 21:34:04
شیئر:

چین کے سابق صدر جانگ زے من کی وفات پر کئی ممالک کے رہنماؤں اور بین الاقوامی تنظیموں کے عہدے داران  نےچین کے سابق صدر جانگ زے من کی وفات پر  صدر شی جن پھنگ کے نام تعزیتی پیغامات بھیجے  ہیں۔

روسی صدرولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ کامریڈ جانگ زے من نے چین کی اقتصادی و سماجی ترقی ، چین  کی بین الاقوامی سربلندی اور روس چین تعلقات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ۔

فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ وہ اور فلسطینی عوام اس عظیم رہنما کو ہمیشہ یاد رکھیں گے جو فلسطینی عوام کے  جائز حقوق کے حامی، فلسطین اور چین کے درمیان تعلقات کے فروغ اور دو طرفہ  سفارتی تعلقات کے قیام کے شاہد تھے۔