افریقہ کی صنعت کاری میں تیزی کا اعادہ کیا گیا، افریقی یونین کا بیان

2022/12/02 10:32:57
شیئر:

افریقی یونین نے مقامی وقت کے مطابق یکم دسمبر کو ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ ہفتے نائجر میں منعقدہ صنعت کاری اور معاشی تنوع پر افریقی یونین کے خصوصی سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے والے کئی افریقی ممالک کے رہنماؤں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ افریقہ کی صنعت کاری اور معاشی تنوع کو تیز کرنا چاہیے، صحت اور دواسازی، آٹوموبائلز، معدنی وسائل، خوراک اور دیگر شعبوں کی ترقی کو ترجیح دینی چاہیے تاکہ افریقی براعظم کے بیرونی انحصار کو کم کیا جا سکے۔

افریقی یونین کےبیان میں مالیاتی اداروں اور شراکت داروں کی مدد سے افریقہ کے بنیادی ڈھانچے اور توانائی میں سرمایہ کاری بڑھانے کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی گئی تاکہ پیداواری لاگت کو کم کیا جاسکے اور افریقی معیشتوں کی مسابقت کو بہتر بنایا جاسکے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ  شرکاء اجلاس نے موجودہ  خصوصی اکنامک زونز  اور  صنعتی پارکس کی حمایت کرتے ہوئے پائیدار خصوصی اکنامک زونز  اور  صنعتی پارکس کو فروغ دینے پر  اتفاق کیا ہے۔