چینی وزیر اعظم کی طرف سے یورپی کونسل کے صدر سے ملاقات

2022/12/02 11:24:13
شیئر:

یکم دسمبر کی سہ پہر، چینی وزیر اعظم لی کھہ چھانگ نے بیجنگ میں یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل سے ملاقات کی۔
لی کھہ  چھانگ نے کہا کہ چین اور یورپ دنیا میں امن کو برقرار رکھنے اور ترقی کو فروغ دینے والی  اہم قوتیں ہیں۔ صدر شی جن پھنگ نے آپ کے ساتھ گہرائی اور دوستانہ بات چیت کی۔ چین یورپ کے ساتھ باہمی احترام اور مساوی سلوک کے اصول کی بنیاد پر باہمی تعاون کو وسعت دینے، اختلافات کو مناسب طریقے سے حل کرنے اور مشترکہ طور پر توانائی، خوراک کی حفاظت اور عالمی صنعتی اور سپلائی چین کی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے تیار ہے تاکہ۔ چین-یورپ جامع اسٹریٹجک ساتھی کے تعلقات کی صحت مند اور مستحکم ترقی کو فروغ دیاجاسکے۔ چین یورپی انضمام کے عمل کی مضبوطی سے حمایت کرتا ہے۔ امید ہے کہ چین اور یورپ دو طرفہ کھلے پن کو وسعت دیں گے۔
چارلس مشیل نے کہا کہ یورپی یونین ون چائنا پالیسی پر عمل پیرا ہے اور یورپی یونین-چین کے رہنماؤں کی ملاقات کے نئے دور کی منتظر ہے۔
دونوں فریقوں نے مشترکہ دلچسپی کے بین الاقوامی اور علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔